دانتوں کے دھبے اور پیلا پن صاف کرنے اور سفید بنانے کے آسان طریقے

دانتوں کی صفائی انسان کی شخصیت کو نکھارنے کےلئےبہت ضروری ہوتی ہے ۔ اکثر افراد یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ دن میں دو بار باقاعدگی سے دانت صاف کرتے ہیں۔ اس کے باوجود دانتوں کا پیلا پن ختم نہیں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بعض اوقات سگریٹ اور پان کے سبب بننے والے ۔دھبے بھی عام ٹوتھ پیسٹ سے صاف نہیں ہوتے ہیں ۔ دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کےلئے  ان ٹوٹکوں کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے

پیلے دانتوں کو موتیوں جیسا سفید بنانے کے گھریلو ٹوٹکے,دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے آسان گھریلو نسخےدانتوں کے دھبے اور پیلا پن صاف کرنے اور سفید بنانے کے آسان طریقے،


دانتوں کو چمکدار بنانے کے طریقے

پیلے دانتوں کوموتیوں جیسے سفید بنانے کے گھریلو  ٹوٹکے

یقیناً آپ دن میں ایک یا دو بار دانتوں پر برش کرتے ہوں گے تاکہ وہ صاف رہ سکیں مگر پھر بھی قدرتی سفیدی واپس نہیں آتی ؟اگر ایسا ہے تو ہمارے ارگرد موجود چند عام چیزیں آپ کی مسکراہٹ کو روشن کرسکتی ہیں یا یوں کہہ لیں دانتوں کو جگمگا سکتی ہیں۔

  کوئلہ

کوئلہ آسان اور سستے ترین طریقوں سے دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرنے کے ذرائع میں سے ایک ہے۔ کوئلے کو پیس کر سفوف بنالیں اور اسے گیلے ٹوتھ برش پر چھڑک کر دانتوں پر معمول کے مطابق پھیر لیں۔

بیکنگ سوڈا اور لیموں کا عرق

چٹکی بھر بیکنگ سوڈا ٹوتھ برش پر چھڑکیں اور اس پر چند قطرے لموں کا عرق ٹپکا دیں اور برش کرلیں۔ واضح رہیں کہ اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک بار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

ہائیڈروجن پرواکسائیڈ

ہائیڈروجن پرواکسائیڈ کو آزمانے سے پہلے یہ جان لیں کہ دانت بہت زیادہ حساس تو نہیں، اگر سب ٹھیک ہو تو تھوڑی سی روئی کو پرواکسائیڈ میں ڈبوئین اور نرمی سے دانتوں پر رگڑیں۔ یہ طریقہ کار بھی ہفتے میں ایک بار سے زیادہ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، ورنہ دانتوں کی سطح کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔


رنگ نکھارنے کے آسان اور قدرتی ٹوٹکے


بیکنگ پاؤڈر اور لیموں کا عرق

ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق دو منٹ میں جادو کرسکتا ہے، اس مکسچر کو دانتوں پر دو منٹ سے زیادہ نہ لگا رہنے دیں، جبکہ اسے بھی ہفتے میں ایک یا دو بار آزمایا جاسکتا ہے۔

لیموں کا عرق اور پانی

دونوں کی یکساں مقدار کو مکس کرنا دانتوں کی سفیدی کی بحالی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس مکسچر کا استعمال ہفتے میں ایک بار کرنا ہی مناسب ہے۔

ٹوتھ پیسٹ، نمک، بیکنگ سوڈا اور لیموں کا عرق

ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ، چٹکی بھر نمک، تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور چار سے پانچ قطرے لیموں کے عرق کو ایک  پیالے میں مکس کریں۔ اس مکسچر سے چار سے پانچ منٹ تک دانتوں پر برش کریں اور آپ صرف ایک استعمال کے بعد ہی فرق محسوس کرسکیں گے۔ اس طریقہ کار کو دو مہینے میں ایک بار ہی استعمال کریں۔

سیب کا سرکہ اور پانی

آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس میں پانی میں ملائیں، اس سلوشن سے دانتوں کو روز برش کرنے سے پہلے دھوئیں۔

اسٹرابیری

ایک پکی ہوئی اسٹرابیری لیں اور اسے چمچ سے پیس لیں۔ اب اس پیسٹ سے دانتوں کو کچھ منٹ تک برش کریں تاکہ پیلے دھبوں سے نجات پائی جاسکے۔ یہ ٹوٹکا مہینے میں ایک بار آزمانے کے لیے ٹھیک ہے۔

سمندری نمک، لیموں کا عرق اور ٹوتھ پیسٹ

آدھا چائے کا چمچ سمندری نمک اور کچھ مقدار میں لیموں کے عرق کو ایک بال میں تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ میں مکس کریں۔ اس مکسچر کو دانتوں پر لگائیں اور ایک منٹ بعد دھولیں۔ یہ طریقہ کار بھی ہفتے میں ایک سے دو بار آزمانے کے لیے بہترین ہے۔

پاڈر ملک اور ٹوتھ پیسٹ

پاڈر ملک بھی دانتوں کو موتیوں جیسے سفید اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، تھوڑا سا پیسٹ برش پر لگائیں اور اس پر چٹکی بھر پاڈر ملک اوپر سے چھڑک کر برش کرلیں، اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

لیکن یاد رکھیں

اگر یہ تمام ٹوٹکے  کامیاب نہ ہو سکیں تو اس صورت میں لازمی طور پر کسی ماہر ڈینٹیسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے ۔کیوں کہ ان کی صفائی اور صحت انسانی صحت کے لئےبہت ضروری ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لئے آن لائن مشورےکے لئے مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر        پر رابطہ کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Advertisement