رنگ نکھارنے کے آسان اور قدرتی ٹوٹکے

صاف شفاف جلد اور گوری رنگت ہر انسان کی خواہش ہوتی ہےگوری رنگت اور صاف جلد صرف شخصیت  میں نہ صرف  اضافہ کرتی ہے بلکہ آپ کی شخصیت میں زیادہ اعتماد پیدا کر دیتی ہے

رنگ نکھارنے کے آسان اور قدرتی ٹوٹکے,رنگ گورا کرنے کے لئے ٹوٹکے,رنگت نکھارنے کے لئے آسان قدرتی نسخے,ہاتھوں اور پیروں کا رنگ سفید کرنے کا گھریلو دیسی نسخہ,دلہن بننے سے قبل جلد کو بہتر بنانے والے  آسان ٹوٹکے


 ماہرین  جلدی کے مطابق  صاف ستھری شفا ف جلد اور گوری رنگت کے خواہشمند افراد آج کل مارکیٹ میں موجود کیمیکلز والی مہنگی اور نقصان دہ  کریمو ں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جلد  بہت ہی زیادہ پتلی خشک اور کھودی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اصل گوری جلد سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ہیں ان  کریموں کے استعمال کے ساتھ ساتھ ان کی رنگت گوری رہتی ہے مگر جب ان کریموں کا استعمال چھوڑنے تے ہیں تو ان کی جلد اس سے بھی زیادہ خراب اور متعدر بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہوجاتی ہے

 

طبی ماہرین کی جانب سے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے استعمال کاسختی سے منع کیا جاتا ہے لہٰذا اگر گھر میں موجود قدرتی 

اشیا کا استعمال رنگ نکھارنے کے لیے کر لیا جائے بغیر کسی نقصان کے رنگت صاف اور جازب نظر  بنائی جا سکتی ہے۔

 

رنگت نکھارنے اور جِلد صاف کرنے کے لیے آسان گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں

دہی میں ایک چمچ شہد ملا کر  چہرے پر لگانے سے رنگت صاف اورنکھر جاتی ہے دہی اور شہد ملا کر آہستہ سے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور 20 سے 25 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں

ہفتہ میں ایک سے دو بار ٹماٹر یا کھیرا بھی جلد پر لگانا مفید ہے جدل کو ٹھنڈک پخشتا ہے اور داغ دھگبوں کو ہلکا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

روزانہ 8-10 گلاس پانی ینے سے کون زہریلے اجزاءسے صاف اور چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔

چہرے پر شہد لگانے سے جلد کی صفائی اور تروتازگی عمل میں آتی ہے۔

اسی طرھ دودھ اور آٹے کا مخلوط بھی ہفتہ میں ایک سے دو مرتبہ لگانا جلد کو دلکشی اور بے داغی کے نتائج دیتا ہے۔

 

خوراک: خواتین خوبصورت جلد کے لئے بہت جتن کرتی ہیں لیکن کھانے پینے پر اتنی توجہ نہیں دیتیں۔ یہ بات خاص طور پر غور سے سن لیں کہ متوازن غذا کئی طرح کی بیماریوں سے بچاتی ہے اور جلد کو دیر تک جواں، حسین اور تازہ رکھنے میں بہتر خوراک اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ خواتین چاکلیٹ، چپس، فرائی کئے ہوئے کھانوں اور اس قسم کی چیزیں کھانے میں زیادہ دلچسپی لے کر خوراک کا اچھا انتخاب کرنے سے قاصر رہتی ہیں، نتیجتاً داغ دھبوں سے دوچار ہوتی ہیں۔ اپنی خوراک میں تازہ ہری سبزیاں، کھیرا، ٹماٹر، پالک اور تازہ رسیلے پھلوں تربوز، اسٹرابری، کینو، انگور وغیرہ وک شامل کریں ان میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کی مقدار آپ کو اندرونی قوت مدافعت دے کر جلد کو واضح نکھار اور خوبصورتی قدرتی طور پر بخشتے ہیں۔

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Advertisement