صحت سے متعلق مضامین اور تدابیر چہرے اور جلد کے مسائل

Breaking

Post Top Ad

Wednesday, September 11, 2019

ڈاکٹرز کی زندگی میں انقلاب برپا کر دینے والا سافٹ ویئر


انسٹا کیئر کے متعارف کردہ سافٹ ویئرنے ڈاکٹروں اور خاص کر دندان ساز ڈاکٹروں کے لیے اپنے مصروف ترین شیڈول کو ترتیب دینے اور زیارہ سے زیادہ سہولیات سے استفادہ کرنا آسان تر بنا دیا ہے- اب ایک ہی سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے بعد ڈاکٹرز اپنے مریضوں کے ساتھ آن لائن رابطہ کر سکیں گے-علاقے بھر کے مریض اپنے قریبی اور مستعد ڈاکٹر کو تلاش کر کے اس سے علاج کروا سکیں گے اور تو اور چیکنگ فیس بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جاسکے گی- وقت دنیا کی چوتھی ڈائمینشن ہے اور اس پر قابو پانا یا اسے تسخیر کرنا ہر کسی کی خواہش ہی نہیں، سہانا خواب بھی ہے- انسٹا کیئرکے متعارف کرائے گئے سافٹ وئیر کے ذریعے جو کہ خالصتًا ڈاکٹرز اور دندان سازوں کے لیے بنایا گیا ہے، وقت پر قابو پانا اور اسے مناسب طریقے سے استعمال کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے- ایک محتاط اندازے کے مطابق تین ہزار پانچ سو سے زائد ڈاکٹروں نے اس سافٹ وئیر کے استعمال سے خود کو ڈیجیٹیلائز کر لیا ہے اور ان میں اسی فیصد سے زائد ڈاکٹروں نے اس سافٹ وئیر کی استعداد، سکیورٹی اور ورکنگ پر بھر پور اطیمنان کا اظہار کیا ہے- ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسٹا کیئرکے اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی وجہ سے نہ صرف اُن کی اوسط آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنے کلینک اور مریضوں کے کوائف اور اعدادوشمار کو سنبھال سکتے ہیں-اس سافٹ ویئر کی چند چیدہ چیدہ خصوصیات درج ذیل ہیں: 1) مریضوں کی معلومات اور ڈیٹا 2) الیکڑانک میڈیکل ریکاڈز 3) الیکڑانک پرچیاں 4) چیک اپ کے لیے شیڈول ترتیب دینے کا پورٹل 5) آن لائن فیس کی ادائیگی 6) علاج کے متعدد پلان ترتیب دینا 7) لیبارٹری ٹیسٹوں کا انتظام 8) مسیجز کے ذریعے روزانہ کے پروگرام اور اپڈیٹس بھیجنا 9) تجربات اور رپورٹس 10) کلینک سے متعلقہ مزید انتظامی امور انسٹا کیئرکے سافٹ وئیر کو ٹیکنالوجی کی مختلف کمپنیوں جیسے کہ مائیکروسافٹ اور اینڈ رائیڈ کا ساتھ حاصل ہے- یوں یہ سافٹ وئیر جدید دنیا کے نظام کی طرح مریضوں کو ڈاکٹروں سے رابطہ کرانے میں بہت اَہم کردار ادا کرتا ہے- اس سافٹ وئیر کی موجودہ خصوصیات دراصل اس میں موجود مختلف اور مخصوص پورٹلز کی وجہ سے ہیں- مثال کے طور پر ایک پورٹل میں تمام مریضوں کا ڈیٹا اور ان سے متعلقہ ایسی معلومات درج ہوتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے ایک ڈاکٹر اپنے مریضوں کو یا مریض اپنے من پسند ڈاکٹر کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں- دوسرا پورٹل ایسا ہے جس میں ہر ایک مریض کا سابقہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے تاکہ مریض ہر دفعہ سابقہ رپورٹس ساتھ لانے اور گھر بھول جانے جیسے مسائل سے آزاد ہو اور ڈاکٹر بآسانی اس کا معائنہ کر سکے- پھر اسی ریکارڈ کو پڑھنے اور معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر آن لائن سسٹم کے ذریعے ہی تمام تر دوا لکھ کر ای۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages